اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ایف بی آر میں اصلاحات کر رہے ہیں۔ ٹیکس پالیسی اب ایف بی آر سے لے کر وزارت خزانہ کے ماتحت کر دی ۔ ہم اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صحا فیو ں سے گفتگو۔ کہا حکومت نجی شعبے کی ہرممکن حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ ہم حکومتی اخراجات میں کمی کےلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ۔ ریفارمز اور پرائیوٹائزیشن ہی درست سمت ہے ۔ ہمیں مستحکم گروتھ کی طرف جانا ہے ۔ ہم برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی اجناس کی برآمدات ہمارا ہدف ہوناچاہئے
مزید پڑھیں : جن لوگوں کو اتنا نہیں پتہ کہ کرکٹ بلے سے کھیلی جاتی ہے یا ہاکی سے وہ بھی تنقید کر رہے ہیں،سینیٹر طلال چوہدری