اہم خبریں

جن لوگوں کو اتنا نہیں پتہ کہ کرکٹ بلے سے کھیلی جاتی ہے یا ہاکی سے وہ بھی تنقید کر رہے ہیں،سینیٹر طلال چوہدری

لاہور ( اے بی این نیوز     )ہار جیت کھیل کا حصہ۔ جیت جائیں تو ہیرو ہا رنے پر زیرو کر دیتے ہیں۔ ۔ لیگی رہنماسینیٹر طلال چوہدری کی اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو۔ کہا جن لوگوں کو اتنا نہیں پتہ کہ کرکٹ بلے سے کھیلی جاتی ہے یا ہاکی سے۔ وہ بھی تنقید کر رہا ہے۔ ۔ تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیتا ہو ں وہ کام کرنا چاہئے جو آپ کو آتا ہو۔

جب سے چیئرمین محسن نقوی بنے ہیں۔ کھیل کے میدان میں بہتر ی آ ئی ہے۔ادھر دوسری جانب شائقین قومی ٹیم پر برس پڑے،انہوں نے کہا کہ اس بار کی تنخواہ لیں اور کرکٹ کی جان چھوڑ دیں۔ کسی نے ہار کا ملبہ سلیکٹرز پر ڈالا تو کسی نے کپتان کی پرفارمنس کو زیرو قراردیا۔ کسی نےبیٹرز کو برابھلا کہا تو کسی نے بالرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بعض نے ٹرینرز کو بھی خوب کھری کھری سنائیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے تو آئندہ کرکٹ میچ دیکھنے سے ہی توبہ کرلی۔ کہا اگر ٹیم نے ایسے ہی کھیلنا ہے تو ہم کرکٹ میچ دیکھنے سے رہے۔ چیئرمین پی سی بھی سے جواب مانگ لیا۔ کہا جتنی محنت گراؤنڈ ز بنانے پر کی ہے اتنی ٹیم بنانے پر بھی کرلیتے تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل مگر امکان اب بھی باقی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اگر مگر سے جڑگئیں ۔

پاکستان تکنیکی طور پر ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوا۔ پاکستان کو راولپنڈی میں 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف اپنا میچ بھی بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا ۔ نیوزی لینڈ کا دونوں میچز بھاری مارجن سے ہارنا لازمی ہوگا ۔ اگر نیوزی لینڈ نے میچ جیت لیا یا میچ واش آؤٹ ہوا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا

مزید پڑھیں : مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کے اصولی موقف کو سراہتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

متعلقہ خبریں