اہم خبریں

عمران خان کےپاس جاکرمیرےخلاف بات کی جاتی ہے،شیر افضل مروت

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پہلاشخص تھا جومذاکرات کاحامی تھا۔ اگرڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہےتوبتایاجائے۔ عمران خان کےپاس جاکرمیرےخلاف بات کی جاتی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نےمیرےخلاف بیانات دیے۔ سب کوپتہ ہےنوازشریف کوکلین چٹ کہاں سےملی۔ وہ اے بی این نیوزکےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
عدلیہ جب آزادہوگی اورآئین بحال ہوگاتوبہت کچھ سامنےآئےگا۔
اراکین پارلیمنٹ کےسامنے صرف اپناموقف رکھاتھا۔ سلمان اکرم سےپوچھا جائےنوازشریف کوجس کیس میں سزاہوئی کیاوہ ٹھیک تھی۔ شاندانہ گلزارکےبارےمیں غلط بات کی جارہی ہے۔
شاندانہ گلزاربانی پی ٹی آئی کی وفادارکارکن ہے۔
پی ٹی آئی کےخلاف میں نےکوئی بیان نہیں دیا۔ میں نےابھی تک پارٹی نہیں چھوڑی۔ فیصلہ کیاہےجومیرےخلاف بیان دےگااس کوتسلی بخش جواب دوں گا۔

مجھےایک سال پہلےپارٹی سےنکالنےکافیصلہ کرلیاگیاتھا۔ اس کام کیلئےپی ٹی آئی سوشل میڈیا کومیرےپیچھےلگالیاگیا۔ نوازشریف کیخلاف کیس پربیان دیاتوسب مخالف ہوگئے۔
میرےبارےمیں کہاگیامریم نوازکےبیانیہ پرچل رہاہوں۔ شہبازگل اورسلمان اکرم راجہ ایک ہی ہیں۔ ان لوگوں نےمیرےخلاف جھوٹابیانیہ بناناشروع کردیا۔ شہبازگل بانی کےچیف آف سٹاف تھے جواب دےدیں کیوں نکالاگیا۔
سوشل میڈیاپرمیرےبارےمیں جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ میراموقف جانےبغیرہی پارٹی سےنکال دیاگیا۔ تحقیقات کرنی چاہیے تھی کہ میرےکوئی تعلق بھی تھا۔ میراسیاسی مستقبل آنےوالےدنوں میں پتہ چلےگا۔ لوگوں کی طرح سیاست میرار وزگارنہیں ہے۔

سینئرسیاستدان محمدعلی درانی نے کہا کہ پاکستان کےپاس مفاہمت کےعلاوہ کوئی حل نہیں۔ حکومت اپوزیشن کودبانےکیلئےہرحربہ استعمال کررہی ہے۔
حکومت کاتوکام ہےسب کوساتھ لےکرچلے،
چاہتاہوں مفاہمت ہو اورسیاسی ماحول پروان چڑھے۔ پاکستان کی خاطرسب کومل کرحل نکالناہوگا۔ یہ سیاسی سیٹ اپ فارم47کےتحت وجودمیں آیا۔ اس سیٹ اپ کی عوام میں کوئی پذیرائی نہیں اسے جاناہوگا۔
حکمرانوں کےہاتھ پاؤں پھولےہوئےہیں۔ بانی پی ٹی آئی اورڈیل کاآپس میں کوئی تعلق نہیں۔ بانی پی ٹی آئی جوکریں گےجماعت سےمشاورت کےبعدکریں گے۔ سمجھتاہوں حقیقی جمہوریت قائم ہوگئی توحکومت گھرچلی جائےگی۔
بلوچستان کےحالات دیکھ لیں ہمارےجوان ہرروزقربانیاں دےرہےہیں۔ دہشتگردی کی وجہ سےہمیں معاشی چیلنجزکاسامناہے۔ خواہش ہےاپوزیشن میں شامل تمام جماعتیں ایک ساتھ ہوں۔
26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سےعدالتیں معطل ہوگئی ہیں۔
خواہش ہےاپوزیشن میں شامل تمام جماعتیں ایک ساتھ ہوں۔ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سےعدالتیں معطل ہوگئی ہیں۔ آگےکاراستہ یہی ہے کہ پرانی غلطیوں کونہ دہرایاجائے۔ حکومت خودایک نشریاتی ادارےکےطورپرکام کررہی ہے۔

مزید پڑھیں  :خیبرپختونخوا حکومت کا طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان،مریم نواز پنجاب کے شہریوں کو مفت صحت کارڈز دیں،علی امین

متعلقہ خبریں