اسلام آباد(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے رکن قومی اسلامی مولانا عبدالاکبر چترالی نے وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کے دورہ افغانستان سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین ارکین اسمبلی کے احتجاج پر عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ میری بات کو تنقید کرنے والوں نےسمجھا ہی نہیں ہے۔عبدالاکبرچترالی نے کہا کہ حنا ربانی کھر پر کبھی اعتراض نہیں کیا بلکہ یہ کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں تناؤ ہے۔ وہاں ایک وفدجاتا اور مذاکرات کرتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری میری بہنیں ہیں،کسی کی دل آزاری ہوئی تومعذرت خواہ ہوں۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے لیکن کسی پرحملہ آورنہیں ہوناچاہیے۔مریم اورنگزیب حناربانی کھر کی وزیر مملکت اس لئے نہیں کہ وہ خاتون ہیں بلکہ وہ اس لئے وزیر مملکت ہیں کہ ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی، حناربانی کھرکی افغانستان میں پاکستان کی نمائندگی قابل فخرہے۔