اہم خبریں

عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل کو بحال کر دینگے، فواد چودھری کےعمل کی مذمت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فواد چودھری کے رویے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پر ہاتھ اٹھانے کی پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے مذمت کی۔
9مئی کی پارٹی اور بانی پی ٹی آئی نے مذمت کی، وہ اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ کہہ رہی ہے کس نے سازش کی اس کی تحقیق کی جائے۔
کمیشن بنائے انکوائری کرے تاکے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔
شیر افضل مروت کو ایک شوکاز آیا جس میں الزامات لگا کر نکالا گیا۔ اگر شیر افضل مروت نے بانی سے رجوع کیا اور ڈائریکشن آئی تو ہم ری سٹور کر لیں گے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی میں عمران خان کی ہدایات کی حکم عدولی،جانئے کون کون سے احکا مات دھول میں اڑا دیئے

متعلقہ خبریں