کراچی ( نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 5 سال بڑھا دی، صوبائی کابینہ نے فیصلے کی منظوری دیدی۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی نوکریوں پر نہیں ہوگا۔
سندھ کابینہ نے صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کیلئے عمر کی حد 5 سال بڑھادی، پہلے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 28 سال تھی جو اب 33 سال ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری نوکریوں پر پابندی تھی، جس کے باعث عمر کی حد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی نوکریوں پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ ماردیا