اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شوکت یوسف زئی کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ایک نڈر اور مشکل وقت کا ساتھی ہے۔
وہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کے اندر خامیاں ہوں گی لیکن وہ ان کی خوبیوں پر غالب نہیں ہے۔ ان کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے نے ورکروں کو مایوس کیا ہے۔
پارٹی ڈسپلن پر اس سے پہلے اتنا سخت فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہوا۔
شیرافضل مروت کو بھی ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔ شیرافضل مروت سے بھی کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کو فالو کریں۔ پارٹی قیادت سے درخواست ہےکہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
مزید پڑھیں :مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، وزیراعظم کو بھجوا دوں گا،آرمی چیف