اہم خبریں

جائیداد کی قیمتوں بارے ایف بی آر نے نیا فارمولا دیدیا،جانئے 5 سے25 سال پرانے گھروں اور کمرشل جائیدادکی کیا ویلیو ہو گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )ایف بی آرنےکراچی کے لیےجائیداد کی قیمتوں کےنوٹیفکیشن پر نظرثانی کردی ۔ کراچی کے لیےجائیداد کی قیمتوں سے متعلق 29 اکتوبر 2024 کےنوٹیفکیشن میں ترامیم۔
کراچی میں تعمیر شدہ پراپرٹی سے متعلق پیچیدگیاں ختم کردی گئیں۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رہائشی گرے اسٹرکچر پر تعمیر شدہ حصے کی ویلیو مرحلہ وار کم ہو جائےگی۔ کراچی میں 5 سے10 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصہ کی ویلیو 5فیصد کم تصور کی ہوگی۔
کراچی میں 10 سے 15 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 7.5 فیصد کم تصورہو گی۔ کراچی میں 15 سے 20 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی۔
کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی۔ کراچی میں 10سے 15 سال پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 20 فیصد کم تصور کی جائے گی۔ کراچی میں 20 سے 30سال پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 30 فیصد کم تصور کی جائے گی۔

کراچی میں 30 سال سے زائد پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 50فیصد کم تصور کی جائے گی۔ کراچی میں 10سے 15 سال پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 5 فیصد کم تصور کی جائے گی۔
کراچی میں 15 سے 25 سال پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 8 فیصد کم تصور کی جائے گی۔

کراچی میں 25 سال سے زائد پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی۔ کراچی میں ڈیفنس کی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 15 فیصد زیادہ تصور کی جائے گی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ جاری ،ایف پی ایس سی کو نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد

متعلقہ خبریں