اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے 6ججز کے ناموں کی منظوری دیدی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ جسٹس صلاح الدین پنہور ،جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنیکی منظوری۔
جسٹس عامر فاروق کو بھی سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں عارضی جج لگانے کا فیصلہ۔
مزید پڑھیں :9مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا کیس،شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹریاسمین راشد سمیت 21ملزمان پر فرد جرم عائد
![](https://abnnews.pk/wp-content/uploads/2025/02/aleena10.2.25-371x212.jpg)