اہم خبریں

عمران خان کو خط جیل حکام کے ذریعے بھیجنا چاہیے تھا،اب ان پر کو ئی اعتبار نہیں کرے گا ،رانا ثنااللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )   مشیروزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے۔ قیدی خط لکھ سکتا ہے،قیدی کو خط جیل سپرنٹنڈنٹ کو دینا ہوتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو خط جیل حکام کے ذریعے بھیجنا چاہیے تھا۔ خط لکھنا پی ٹی آئی کا بیانیہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر اب کوئی اعتبار نہیں کرے گا۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا خط لکھنے کیلئے کیا طریقہ اختیار کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عرصے سے ایک ہی مہم جوئی میں لگے ہوئے ہیں۔ کیا یہ خط جیل سے لکھا جارہا ہے؟ان خطوط کے پیچھے کون سی لابیز کام کررہی ہیں؟بانی پی ٹی آئی کا مقصد ہے کہ فوج اور عوام میں غلط فہمیاں پیدا کی جائیں۔
بانی پی ٹی آئی کی سمجھ نہیں آرہی وہ جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی خط لکھ کر دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ ججز کا تبادلہ کرکے کیا ہم نے آئین سے ماورا کوئی قدم اٹھایا ہے؟
سوال اٹھانے پر آئیں تو ججز کے خط پر بھی سوال اٹھایا جاسکتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی ریاست کو شکست دینے پر تلے ہوئے ہیں۔ ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا کیا سیاسی جدوجہد ہے؟ یہ پارلیمنٹ میں بیٹھیں اور بات کریں۔

مزید پڑھیں :مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 نعشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا

متعلقہ خبریں