کراچی، اجتماعی شادی تقریب ، ہندوبرادری کے 26 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گیے

کراچی( نیوز ڈیسک) کراچی میں اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام ،ہندوبرادری کے 26 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہندو برادری کے تحت کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں اجتماعی شادی کی تقریب سجی، مہیشوری میگھوار برادری نے شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں 26 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ہندو برادری کی یکجہتی اور آل پاکستان ہندو پنچائت کی کارکردگی قابل تحسین ہے، جس سے ناصرف کئی گھر سنورتے ہیں بلکہ دیگر کمیونٹی سے وابستہ لوگوں کو محبت کا پیغام بھی ملتا ہے۔