اہم خبریں

اہم شخصیت عہدے سے مستعفی

پشاور ( اے بی این نیوز )ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سید کوثر علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ارسال کیا ہے۔

سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی فہرست میں شامل تھا، لیکن انہیں پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنے کی وجہ سے ایڈیشنل جج کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا۔ استعفیٰ میں، سید کوثر علی شاہ نے پی ٹی آئی کے بانی کے حق میں نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔

مستعفی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے استعفے میں لکھا کہ کمیشن نے ان سے کہا کہ دستاویزات میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا حلف نامہ شامل نہیں تھا، جس کے باعث ان کی نامزدگی میں رکاوٹ آئی۔

متعلقہ خبریں