اہم خبریں

حکومت کیساتھ ہمارےمذاکرات ختم ، اصل اسٹیبلشمنٹ کےساتھ ہی ہوں گے، رؤف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )رہنماپی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات کبھی ختم نہیں ہوتے۔ ماحول سازگارہوتومذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتےہیں۔ ماحول سازگارہوتومذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتےہیں۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں بھی وعدہ خلافی کی۔ ہمارے مطالبات پر کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوئی ۔ حکومت کیساتھ ہمارےمذاکرات ختم ہوچکےہیں۔ ہمارےاصل مذاکرات اسٹیبلشمنٹ کےساتھ ہی ہوں گے۔
ہم ان کےساتھ انگیج ہیں معاملات کوحل کریں گے۔ ملک کی خاطرمسائل کاحل چاہتےہیںفسطائیت کی وجہ سےہماری لیڈرشپ انڈرگراؤنڈ ہے۔ مذاکرات کی کامیابی لوگوں کی نیت پرمنحصرہے۔
حکومت شدیددباؤمیں ہے اورتماشالگانےکی کوشش کررہی ہے۔ اظہرصدیق نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پیکاایکٹ کامسودہ بھی امپورٹڈ ہے۔ پیکاایکٹ کےحوالےسے2021کی شہبازشریف کی تقاریرنکال لیں۔
مریم نوازاورشہبازشریف دونوں نےپیکاایکٹ کی مذمت کی تھی۔ 26ویں آئینی ترمیم کی طرح پیکاایکٹ میں بھی ہوابھری گئی۔ عظمیٰ کاردار نے کہا کہ حکومت کوصحافیوں کےخدشات ضروردورکرنےچاہئیں۔
سوشل میڈیاکےحوالےسےقواعد وضوابط ہونےچاہئیں۔ آزادی اظہارکی آڑمیں ملک کی سیکیورٹی کمپرومائزنہیں کی جاسکتی۔ امریکاکےفسادات کےدوران متعددیوٹیوبرزکوپابندسلاسل کیاگیا۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیاپرتحریک چلائی گئی۔
اپنےدورمیں پیکاایکٹ کےقصیدےپڑھنےوالےبھی تنقیدکررہےہیں۔ سوشل میڈیاکےذریعےلوگوں کودھمکایاجاتاہے۔
مزید پڑھیں :ہمیں مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس ججز کی تعداد محدود ہے، جسٹس منصور علی شاہ

متعلقہ خبریں