اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلہ کی وجہ سے دنیا میں ہمارا مذاق بن گیا۔ بانی پی ٹی آئی کو سزا اس لئے سنائی گئی کہ وہ کوئی ڈیل کر لیں۔
بانی پی ٹی ائی نے کہا ہے کہ میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا اس فیصلہ کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے بتا دیا کہ اپنے مقدمات کا سامنا کروں گا ۔
بشریٰ بی بی کو سہولت کاری پر 7سال کی سزا سنائی گئی۔
یہ بھی تو بتائیں یہ کونسی سہولت کاری ہے، یہ نہیں سمجھایا گیا۔ اب یہ کیس ہائیکورٹ جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ یہ کیس ہائیکورٹ میں جائے۔
مزید پڑھیں :190ملین پاؤنڈ کیس،بانی اور بشریٰ بی بی نے اپیل کیلئےوکالت نامے پردستخط کردئیے