اہم خبریں

ملک میں حالات انتہائی تشویشناک، 400 ارب روپے کا شارٹ فال ہے، عمر ایوب

ہری پور(اے بی این نیوز  )عمرایوب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور ایک دلیر اور جیالہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔ مرکزی حکومت نے کے پی کے 1500 ارب روپے دینے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نہ ڈیل نہ ڈھیل ، میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ ملک میں حالات انتہائی تشویشناک، 400 ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔ حکومتی غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی مزید مہنگی ہوئی ہے۔
بانی نے نمل یونیورسٹی،شوکت خانم اور القادر یونیورسٹی بنائی۔ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔ دونوں تحریری مطالبات بانی پی ٹی آئی نے خود دیے۔
مطالبات میں سلمان اکرم راجہ سمیت تمام اپوزیشن کی رائے شامل ہے۔ اگر پارٹی ورکر مطالبات پر اعتراض کرتا ہے تو یہ بانی پر اعتراض ہوگا۔
مزید پڑھیں :امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے

متعلقہ خبریں