وادی نیلم (اے بی این نیوز )بالائی علاقوں کی تمام رابطہ سڑکیں برف باری کی وجہ سے بند ہو گئیں۔ تاؤبٹ، ہلمت ، سرداری، کریم آبادکی تمام سڑکیں بند ہیں ۔ سڑک بندش کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کو غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔ موسم کی شدت کے باعث بالائی نیلم میں سیاحوں کی آمدورفت میں کمی ہو گئی۔
مزید پڑھیں :پاکستانی اسپنرز کی تباہ کن بائولنگ ، ویسٹ انڈیز کو127 رنز سے شکست