محکمہ موسمیات نے ملک میں سردی کی شدت بڑھنے اور موسم کی تبدیلی کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کی ہے۔ محکمہ کے مطابق، مغرب سے آنے والا بادلوں کا سسٹم 20 جنوری تک پاکستان میں اثرانداز رہے گا، جس کے نتیجے میں سرد موسم کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم راولپنڈی ڈویژن میں بادلوں کے سسٹم کی موجودگی کے باعث ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور میں بھی بادل رہیں گے، لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں 18 جنوری سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو 21 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔
بھارت کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ،کون کون شامل ؟ جانیں