اہم خبریں

پنجابی نوجوانوں کو آن لائن فتنہ الخوارج میں بھرتی کئے جانے کا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک)فتنہ الخوارج کی پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف ہوا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے نیٹ ورک توڑ دیا۔فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کی وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی تفصیل کے مطابق دہشتگرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم نے پنجاب میں مقامی سہولت کاری کیلئے بھرتیاں کیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سائبر پٹرولنگ اور انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک بریک کیاگیا . نوجوانوں کی تنخواہیں ڈالروں میں‌رکھی گئیں.

رپورٹ کے مطابق فتنۃ الخوارج کی سہولت کاری کیلئے بھرتی ہونے والے 6 افراد گرفتار کیے گئے،گرفتار افراد کی عمریں 16 سے 23 سال کے درمیان ہیں۔رپورٹ میان کہا گیا کہ سائبر پٹرولنگ کے دوران ریاست مخالف عناصر کی مانیٹرنگ کا عمل تیز کردیا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین تک رسائی کرنے والے الگورتھم کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
متعدد فوجی موت کے گھاٹ اتار دیئے ، اسرائیلی فوج کا غزہ میں مزید جنگ لڑنے سے انکار

متعلقہ خبریں