اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین سمیت 7 ممالک سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب، یواےای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ جبکہ چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائیجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق ڈی پورٹیز میں سے ایک کی شہریت مشکوک ہے جبکہ کراچی پہنچنے پر 16 مسافروں کو گرفتار بھی کیا گیا.امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا پوری ہونے پر جبکہ عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں کو زائد المیعاد قیام پر سزا دے کر وطن واپس بھیجا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق 27 پاکستانی کفیل کے بغیر ملازمت کرتے پکڑے گئے۔سعودی عرب میں 16 افراد ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام پزیر تھے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 112 پاکستانیوں کو کفیلوں کی شکایت پر گرفتار کرکے پاکستان بھیجا گیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہناہے کہ یو اے ای سے ڈی پورٹ ہونے والے 21 پاکستانیوں میں 4 منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق چین، قطر، انڈونیشیا، قبرس اور نائیجیریا سے بھی ایک ایک پاکستانی ڈی پورٹ کیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہناہے کہ یو اے ای اور نائیجیریا سے ڈی پورٹ 16 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا تھا۔
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو 6 ماہ قید کی سزا