اہم خبریں

لاہور،دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار

لاہور(نیوزڈیسک)دو گھریلو ملازماؤں نے مالک کو شادی پر لوٹ لیا، ملازمین نے نکاح والے دن گھر کا صفایا کردیا۔یہ واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا جہاں کام کاج کے لیے رکھی گئی دو خواتین شادی والے گھر سے 60 تولے سونا چرالیا۔ جس دوران واردات ہوئی اس دوران شہری طاہر نسیم اہل خانہ کے ساتھ بیٹے عمار کے نکاح کے لیے مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔پولیس کے مطابق گھریلو ملازمائیں بیٹی کی بیماری کا بہانہ بنا کر نکاح کی تقریب سے روانہ ہوئیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ایف آئی آر کے مطابق 30 سالہ سونیا بی بی اور اس کے ساتھ 40 سالہ عورت کو واقعے سے تین روز قبل کام کاج کے لیے رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں