اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کہتے ہیں مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے قبل عمران خان سے ملاقات کرنا ضروری ہے اس بابت حکومتی کمیٹی کو آگاہ بھی کیا تھا۔ بیک ڈور کوئی رابطے ہیں اور نہ ہی کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ بشری ٰبی بی مزاکراتی عمل میں بالکل شامل نہیں ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے مطالبات سے متعلق عمران خان نے ٹائم فریم دے رکھا ہے۔ ہمیں امید تھی کہ آج عمران خان سے ملاقات ہوگی لیکن ابھی تک کوئی کنفرمیشن نہیں ہے امید کرتے ہیں کل منگل کو ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔ کسی نے غلط خبر دی کہ بشری بی بی کے ساتھ بھی بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں، میں نے اس خبر کی تردید کی کیونکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے وہی مذاکرات کر رہی ہے۔
مزاکراتی کمیٹی کے دو اجلاسوں کے علاوہ کہیں کوئی اور میٹنگ نہیں ہوئی۔بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ 190 ملین پاونڈ کا فیصلہ آنا چاہیئے۔ ہم کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کئے ہیں، گواہوں نے بھی عدالت میں بتایا ہے بانی پی ٹی آئی کا براہ راست کوئی لین دین نہیں تھا۔امید ہے اس ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بری ہونگے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری،مزید انکوائری کا کیس قرار دیدیا گیا