اہم خبریں

عمران خان و بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا چھینا گیا موبائل فون بھارت پہنچ گیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )عمران خان و بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا چھینا گیا موبائل فون بھارت پہنچ گیا ۔ موبائل فون میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مقدمات سے منسلک ہر قسم کا ریکارڈ موجود ہے ۔

خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ تمام مقدمات میں عدالتوں وکلاء اور ملزمان سے کوارڈینیشن کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ القادر کیس کی سماعت کے بعد خنجر کی نوک پر موبائل فون 23 دسمبر کو فیض آباد سے چھینا گیا ۔

خالد یوسف چوہدری کے مطابق تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔ تفتیشی ظفر مہدی ہیں ۔ آئی کلاوڈ سے لوکیشن ٹریکنگ کے لئے find my پہ بھی لگایا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ
ابھی ایپل کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ میرا iphone 13 Pro Max بھارتی ریاست چھتیس گڑھ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا ہے۔ خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ
سنا تھا سمگلنگ افغانستان کے راستے ہوتی ہے مگر یہ بھارت کے ساتھ خفیہ راستے کب کھل گئے۔

مزید پڑھیں :خواجہ معین الدین چشتی عرس،بھارت کا 400 پاکستانیوں کو ویزہ دینے سے انکار

متعلقہ خبریں