اہم خبریں

عمران خان کیساتھ عوام ہیں انہیں کسی کی مداخلت کی ضرورت نہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان نےصحافیوں سےگفتگومیں کہابنی گالہ منتقلی کی آفرہوئی تھی۔ عمران خان نےبتایا کہ انہوں نےبنی گالہ منتقلی کی آفرمستردکردی ہے۔
ہماری ملاقات ہوگی توآفردینےوالےکاپوچھ لیں گے۔ عمران خان سےہماری ملاقات تفصیلی نہیں ہوئی تھی۔ عمران خان سےتفصیلی ملاقات ہوگی تومطالبات پربات کریں گے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کوکہابانی پی ٹی آئی سےتفصیلی ملاقات کرنےدیں۔
نیت ہوتومذاکرات کےمثبت نتائج آسکتےہیں۔ حکومتی لوگوں کی گفتگومیں سنجیدگی نظرآئےگی توبانی کےسامنےرکھیں گے۔ حکومت نےتحریری مطالبات مانگےہم نےکہابانی سےبات کرکےدےدیتےہیں۔
عمران خان واضح کہہ چکےایک سیاسی اسیرکی رہائی تک باہرنہیں آئیں گے۔ ہمارےلیےخوشی کادن ہوگاجس دن تمام سیاسی اسیران رہاہوں گے۔ سیاسی اسیران کی رہائی کامطلب ہم عدالتی نظام کےتحت باہرآناچاہتےہیں۔
ہم کہتےہیں عدالتوں پراثراندازہونابندکردیں تاکہ ہم مقدمات لڑسکیں۔ عدالتوں پراثراندازہونابندہوجائےتو90فیصدکیسزختم ہوجائیں گے۔ 190ملین پاؤنڈکیس ہی نہیں،غلط کیس بنایاگیاہے۔
190ملین پاؤنڈکیس کوہائیکورٹ پہلی یادوسری پیشی پرہی اڑادےگی۔ ہم مذاکرات کسی ڈیل کیلئےنہیں کررہے،نہ کوئی ڈیل مانگ رہےہیں۔ عمران خان کوصرف اللہ سےامیدہے،ہم حق پرہیں۔
عمران خان کیساتھ عوام ہیں انہیں کسی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ عمران خان واضح کہہ چکےہیں کسی ملک کی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں :کاشف عباسی کو آئی جی اسلام آباد کے دفتر سے واپسی پر اغوا کر لیا گیا

متعلقہ خبریں