پشاور ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ۔ ضلع مہمند سے رکن اسمبلی ڈاکٹر اسرار صوبائی کابینہ میں شامل۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تقرری کا اعلامیہ جاری، قلمدان بعد میں دیا جائیگا۔
محمد اسرار ضلع مہمند سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کی تعداد 33 ہوگئی ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے بطور معاون خصوصی منظوری دےدی۔ کابینہ میں وزیراعلیٰ سمیت 17 وزرا، 4 مشیر اور 12 معاونین خصوصی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :اسلام آبادہائیکورٹ میں4ایڈیشنل ججزکیلئے19نام جوڈیشل کمیشن کوبھجوادیئےگئے