اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کر دیا، اسلام آباد اور نئی دہلی میں دونوں ممالک کے حکام نے فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کر دیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے کا معاہدہ 1988 میں ہوا تھا۔پاکستان اور بھارت 1991 سے ہر سال یکم جنوری کو ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے رہے ہیں۔
ان فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات اور سہولیات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے کا حصہ تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدہ 31 دسمبر 1988 کو ہوا اور 27 جنوری 1991 کو نافذ العمل ہوا۔یکم جنوری 2024 کو جوہری فہرستوں کا یہ تبادلہ لگاتار 33 واں سال ہے۔
مزید پڑھیں: چینی کی فی کلو قیمت میں6 روپے کا اضافہ،تھیلے کی قیمت300 تک بڑھ گئی