اہم خبریں

سردیوں میں کم گیس پریشر سے نمٹنے کا آسان طریقہ جانیں اوربڑی پریشانی سے نجات پائیں

سردیوں میں گیس کا پریشر اکثر کم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے گیزر کام نہیں کرتا۔ تاہم، ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے اس مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

سردیوں میں اکثر لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں نہانے کے لیے گرم پانی ملے، لیکن گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے یا تو گیس آتی نہیں، اور اگر آتی ہے تو اتنی کم ہوتی ہے کہ گیزر اس سے کام نہیں کرتا۔ تو آئیے، اس مسئلے کا حل جانتے ہیں۔

کم گیس پریشر میں گیزر چلانے کا طریقہ:

سب سے پہلے گیزر کے تھرموکپل کو کھول کر الگ کرلیں، پھر تھرموسٹیٹ میں لگے ہوئے سیل کو نکال کر اس میں سے اسپرنگ نکال لیں۔ اس عمل سے گیس کا راستہ کھل جائے گا۔ اب سیل کو واپس لگا کر اسکرو ڈرائیور کی مدد سے سیل کو اچھی طرح بند کردیں۔ پھر تھرموسٹیٹ کو بند کرکے گیزر کے پیچھے موجود گیس کا مین والو کھول دیں۔

اب گیزر کا چولہا دوبارہ کیسے جلائیں؟

اب گیزر کو کھول کر چولہے کے قریب ماچس کی تیلی لے جائیں اور دوسرے ہاتھ سے تھرموسٹیٹ کو کھولیں۔ اس عمل سے آگ جلنا شروع ہو جائے گی۔

یہ طریقہ گیس کے کم پریشر کے باوجود گیزر کو چلانے میں مدد دے گا، اور آپ کو گرم پانی ملنا شروع ہو جائے گا۔ تاہم، اگر گیس بند ہو جائے تو گیزر کا چولہا دوبارہ جلانے کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ خبریں