اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انعامی بانڈز کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔
اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ ان انعامی بانڈز کو اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا ہے کہ 31 دسمبر 2024 کے بعد انعامی بانڈز کی واپسی کی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے سی ڈی 70 اور سی جی 125 کیلئےشاندارآفر