اہم خبریں

نئے اسکولوں کی رجسٹریشن اسکول بسوں کی پالیسی کے ساتھ مشروط

لاہور ( نیوز ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے نئے اسکولوں کی رجسٹریشن اسکول بسوں کی پالیسی کے ساتھ مشروط کر دی۔لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ اسکولوں کی رجسٹریشن میں اسکول بسوں کو لازمی قرار دیں، نئے اسکولوں کی رجسٹریشن بند کریں، ہر اسکول کو یہ پالیسی اپنانا ہوگی، سیکریٹری اسکولز نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ 50 فیصد بچوں کے لیے بسیں شروع کرنے کے عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا ؟ بچوں کی اسکول بسوں کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟جسٹس شاہد کریم نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ 30 دسمبر تک اس حوالے سے پالیسی رپورٹ جمع کروائیں۔
مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ ،مونس الہیٰ کی بیرون ملک سے گرفتاری کا حکم

متعلقہ خبریں