اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کوسمجھ نہیں آرہی کہعمران خان پرکیساالزام لگایاجائے۔ کبھی الزام لگایاجاتاہےعمران خان طالبان کےساتھ ملےہوئےہیں۔
حکومت منت ترلاکررہی ہے کہ کسی طرح ٹرمپ سےبات ہوجائے۔ رچرڈگرینل نےکہاہےبانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں۔ سب کوپتہ ہے بانی پی ٹی آئی کوجھوٹےکیسزمیں پابندسلاسل کیاگیا۔
جن لوگوں کےپیسےبیرون ممالک پڑےہوں وہ کیسےبات کرسکتےہیں۔
حکمرانوں کی حالت قابل رحم ہے ان کےپاس کہنےکوکچھ نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انہیں ہمت کرنی چاہیے کیوں ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
بانی کوکہاگیاآپ اڈےدیں گےتوانہو ں نے کہاایبسولوٹلی ناٹ۔
حکمران ہمت کریں اورامریکاکوبھی ایبسولوٹلی ناٹ بول دے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ17سیٹوںو الوں کواٹھاکرحکومت دی جائے۔ ایک طرف مذاکرات کیےجارہے اور چادرچاردیواری کاتقدس پامال کیاجارہا۔
ہم نےانہیں15تاریخ کاوقت دیاہےہمارےاسیران کورہاکیاجائے۔ اختیارولی نے کہا کہ پی ٹی آئی نےبیرون ممالک میں لابنگ فرمزہائر کررکھی ہیں،یہ لوگ ملک کوبدنام کرنےکاکوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتے۔
عافیہ صدیقی کوواپس لانےکیلئےحکومت نےکوشش کی۔ کیاہمیں امریکاکہہ سکتاہے کہ9مئی کوبھول جائیں۔ ع مران خان نے9مئی کرکےملک کونقصان پہنچایا۔
امریکاکاپاکستان کےساتھ کوئی مفادہوتووہ بات کرتاہے۔
رچرڈگرینل کےبارےمیں پتہ چل جائےگاکون اس کےپیچھےہے۔ کیارچرڈگرینل پاکستان کی ریاست سےبھی بڑاہوگیاہے۔ رچرڈگرینل کوجتنی اہمیت دینی چاہیے وہ ہم دےرہےہیں۔
بانی پی ٹی آئی کےملٹری کورٹس کےحوالےسےبیانات ماضی میں کیاتھے؟
مرادسعیداورپی ٹی آئی کہتی رہی ملٹری ایکٹ بہت ضروری ہے۔ فوجی تنصیبات پرحملہ کیاجائےتوان پرآرمی ایکٹ ہی لاگوہوگا۔
مزید پڑھیں :گرینل کے مطابق عمران خان ٹرمپ کی طرح سیدھی بات کرتے ہیں، امریکا سے دباؤ تو ہے،فوادچودھری