اہم خبریں

ملک میں رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات سامنے آگئیں، زیرتعلیم طلبا کی تعداد 22لاکھ 49ہزار 520ہے

اسلام آباد( اے بی این نیوز         )ملک میں رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزارت تعلیم کا سینیٹ میں مدارس سے متعلق تحریری جواب جمعط کرا دیا۔ وزارت تعلیم کے مطابق
رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 17ہزار 738ہے۔
رجسٹرڈ مدارس میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد 22لاکھ 49ہزار 520ہے۔ پنجاب میں 10ہزار 12رجسٹرڈ مدارس اور بچوں کی تعداد 6لاکھ 64ہزار 65ہے ۔ سندھ میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد2416 ہے اور بچوں کی تعداد ایک لاکھ 88ہزارایک سو82ہے۔
بلوچستان میں کل رجسٹرڈ مدارس کی تعداد575 اور بچوں کی تعداد71ہزار815 ہے۔ خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 4ہزار5 اور بچوں کی کل تعداد 12لاکھ 83ہزار 24ہے ۔
آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 445 اور بچوں کی کل تعداد 26ہزار787 ہے۔
اسلام آباد میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 199اور طالبعلموں کی تعداد 11ہزار 301 ہے۔ گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 86 اور طالبعلموں کی تعداد 4ہزار346 ہے۔

مزید پڑھیں سردیوں کے مزے مزے کے لذیذ 11کھانے، جن کو کھا کر آپ سردی بھگائیں

متعلقہ خبریں