اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیرصدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کا عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجر۔
نمائندہ سپریم کورٹ باراورنگزیب خان،رجسٹرارسلیم خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد عدالتی اصلاحات،آئی ٹی انفراسٹرکچر میں پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس کا مقصد مینجمنٹ،تربیتی پروگرام اور فیڈ بیک میکنزم کے قیام کا جائزہ لینا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ
اصلاحات عدالتی نظام میں تبدیلی لانے کیلئے ہیں۔ اصلاحات سپریم کورٹ سے لے کر ماتحت عدالتوں تک نافذ کی جائیں گی۔ چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات میں ججز،وکلا اور عوام کے تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔ فیڈ بیک فارم اب سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ عوام سے خدمات کی بہتری اور شفافیت کے حوالے سے تجاویز طلب کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں :کشتی حادثہ ، ایک شخص جاں بحق ہوا ،بچ جانے والوں نے بتایا ایجنٹوں کو 24 سے 30 لاکھ روپے دیئے،پاکستانی سفیر















