اہم خبریں

26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت پیش

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت پیش ۔ پی ٹی آئی کے 57 ملزمان کو عدالت نے مقدمے سے فوری ڈسچارج کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے حکم جاری کیا۔

ہتھکڑی کھول کر ملزمان کو احاطہ عدالت سے رہا کرنے کا حکم۔ عدالت کا ملزمان کو دوبارہ گرفتار نا کرنے کا حکم۔ اگر ملزمان دوبارہ گرفتار ہوئے تو تب تک نہیں جاؤں گا جب تک ان کو یہاں دوبارہ پیش نا کیا جائے گا ، عدالت کا پولیس کو حکم۔ پرسوں کی طرح ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہیں کرنا ، عدالت کا پولیس کو حکم۔

ڈی چوک میں احتجاج کے معاملہ پر تین تھانوں کی پولیس نے گرفتار 188 ملزمان عدالت پیش کر دیئے ۔ ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا ۔ عدالت نے 61 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا ۔
ملزمان کی جانب سے انکے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے ۔ سہالہ پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 31 ملزمان کو عدالت پیش کیا ۔ پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے 94 ملزمان کو عدالت پیش کیا چار ملزمان مقدمہ سے ڈسچارج ۔
عدالت نے 90 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ تھانہ ترنول پولیس نے 63 ملزمان کو عدالت پیش کیا ۔ عدالت نے 57 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا چھ ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ۔
ہفتہ کو بھی عدالت نے ملزمان کو ڈسچارج کیا تھا پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا،وکیل انصر کیانی ۔ کمرہ عدالت میں ڈسچارج ملزمان کی ہتکھڑی کھولی جائے اور دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے،عدالت کے ریمارکس۔

مزید پڑھیں :پالیسی ریٹ کا 13فیصد پر آنا ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے،وزیراعظم

متعلقہ خبریں