اہم خبریں

نوجوانوں کوصرف یہ سکھایاگیامخالفین کوچورڈاکوکہاجائے،مشیروزیراعظم راناثنااللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہا کہ فیصل آبادمیں خدمت کی سیاست مسلم لیگ(ن) نے کی۔ ہماراراستہ نہ روکاجاتاتوملک تیزی سےترقی کرجاتا۔
2018میں پاکستان کی چلتی معیشت کو تباہ کردیا گیا۔
ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان بڑی معیشتوں میں شامل ہوتا۔ نوجوان نسل کی اخلاقیات کوتباہ کردیاگیا۔ نوجوان نسل کی تباہی کیلئے گالی کی سیاست کوفروغ دیاگیا۔ ملک سےنفرت کی سیاست کاخاتمہ کرناہوگا۔
یہ ملک نفرت نہیں بھائی چارےکی بنیادپربناتھا۔ نوجوانوں کوصرف یہ سکھایاگیامخالفین کوچورڈاکوکہاجائے۔ پنجاب انارکی اور فساد کے بجائے خدمت کےساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں :پاک بھارت کرکٹ بورڈز میں معاملات طے،چیمپئنز ٹرافی کا اعلان متوقع

متعلقہ خبریں