اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں بین الااقوامی شراکت داروں کے شکرگزار ہیں۔ پولیو سے بچاؤ کے مہم میں سعودی ولی عہد کے تعاون کے مشکور ہیں۔
صوبوں کے ساتھ ملکر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے۔
ملک میں 60پولیو کیسز کا سامنا آناباعث تشویش ہے۔ بھرپور مہم کے ساتھ پولیو کو سرحد پارکرکے ہی دم لیں گے۔ پولیو کےخاتمے کیلئےحکومت شبانہ روزمحنت کررہی ہے۔ خیبرپختونخواکےدوردرازعلاقوں میں بھی پولیومہم جاری ہے۔
اس بار انشااللہ پولیوکا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ پولیو مرض کے خلاف مہم کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں :اسکردو سے سینگوش جانیوالی سیاحوں کی گاڑی لینڈ سیلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 5افراد جاں بحق، گاڑی لاپتہ















