لاہور ( اے بی این نیوز )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل ڈائیلا گ کے بغیر کبھی حل نہیں ہوئے۔ سیاسی لیڈر شپ جب ساتھ بیٹھتی ہے تو مسائل حل ہوتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی جب حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہ اپوزیشن سے بات نہیں کرو ں گا۔
بانی پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال تک اپوزیشن لیڈر کو فون تک نہیں کیا تھا۔ آج بھی بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ بات اسٹیلشمنٹ سے کرنی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں 26آئینی ترمیم پر ہمیں ووٹ دیا تھا۔
مولانا صاحب سے ملاقات میں انہیں مثبت پایا۔ مولانا کی بات آئینی وقانونی طورپر بظاہر درست لگتی ہے۔ مولانا صاحب سے بیٹھ کر بات ہونی چاہیے اور حل نکالنا چاہیے۔ کوشش ہورہی ہے مولانا کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو حل کیا جائے۔ ہمارے کوئی مجبوری ہے تو اسے وہ ضرورسمجھیں گے۔
مزید پڑھیں :چاروں صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی مد میں 146ارب روپے کی نادہندہ نکلیں