کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ملکیتی ادارے روزانہ 2.2 ارب روپے کا نقصان کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ریاستی ملکیتی اداروں نے 60 کھرب روپے کا نقصان اٹھایا ہے۔
وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے ہر روز تقریباً 190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اور دھرنے دینے والوں کو اس بات سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے قومی معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سیاسی قیادت کا ایک نقطہ نظر پر متفق ہونا ضروری ہے تاکہ ملک کی سمت درست رکھی جا سکے۔