اہم خبریں

حکومت پی ٹی آئی کےخلا ف اوچھےہتھکنڈےاستعمال کررہی ہے،زرتاج گل

اسلام آباد ( اےبی این نیوز   )زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہماری پرامن جدوجہدجاری رہےگی۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کےحوالےسےورکرزپریشان ہیں۔
ہماری پرامن جدوجہدجاری رہےگی۔ حکومت پی ٹی آئی کےخلا ف اوچھےہتھکنڈےاستعمال کررہی ہے۔ قبل ازیں 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیسمیں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان پر فرد جرم عائد، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو جیل کی حدود سے گرفتارکر لیا گیا۔

9ئی 2023 کو جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے اس کیس کی کارروائی کے دوران کافی شواہد پیش کیے، جس کے نتیجے میں فرد جرم عائد کی گئی۔

اسی کیس کے سلسلے میں پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق راجہ بشارت پر الزامات ہیں کہ انہوں نے 9 مئی کے ہنگاموں میں ملوث افراد کی معاونت کی تھی۔

یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کیے، جن میں جی ایچ کیو سمیت کئی حساس مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔

عدالت نے اس معاملے کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے ان کارروائیوں کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
مزید پڑھیں :سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات،12ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج

متعلقہ خبریں