اسلام آباد ( اےبی این نیوز )سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات،12ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع، ذرائع کے مطابق
حکومت کا سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ۔
اب تک 12ملزمان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔
فیک نیوز اور پروپیگنڈا پھیلانے والے
ملزمان میں میاں ذیشان ساجد ، فہیم خان، محمد اویس، منوچئر، عزیز احمد ، سعِد عدنان خورشید، محمد اسد،ملک عصمت اللہ خان، عنایت اللہ، سلطان محمود خان،کلیم اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں،
ملزمان کا تعلق کراچی، سانگھڑ ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے ہے۔
یہ ملزمان سوشل میڈیا پرہتک آمیز، بغاوت پر اُکسانے اور ریاستی اُمور میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
ان اور دوسرے کئی ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کر دی















