اہم خبریں

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،سوات کے بعد کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(اے بی این نیوز)اسلام آباد ، راولپنڈی ، سوات ، پشاورکے بعد کوئٹہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے جھٹکوں کے باعث لوگوں کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے سےعوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے چند روز قبل بھی اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
مری، گلیات میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اڑھ لی

متعلقہ خبریں