اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص نے کہا ہے کہ اسلام آباد واقعہ کی ایف آئی آر وزیراعظم ،وزیرداخلہ پر درج کرائیں گے۔ وزیرداخلہ ہرگھنٹے ڈی چوک پر پریس کانفرنس کرکے دھمکیاں دیتے رہے۔
وزیرداخلہ ہرگھنٹے پریس کانفرنس میں تڑیاں لگاتے رہے جو ریکارڈ کا حصہ ہے۔ لوگوں کو 10دن ڈی چوک کیلئے تیار کررہے تھے۔ اسلام آباد پہنچ کر وینیو تبدیل کریں تو ورکرز کنٹرول میں نہیں رہتے۔
کمیونی کیشن اچھی ہوجاتی تو معاملات سنگجانی میں ہی رک جاتے۔ بشریٰ بی بی اور علی امین کے درمیاں کسی قسم کے اختلافات نہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی میں قربتیں بڑھنا شروع ہو گئیں،بیک ڈور مذاکرات ہو نے کا انکشاف