اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر 10سے 15ہزار لوگ جمع تھے جن میں 7سے 8ہزار مسلح تھے۔ ڈی چوک پر جو کچھ ہوا اس پر پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے۔
پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمان میں بیٹھ کر بات کریں ہم معاملات حل کرنے کو تیار ہیں۔
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سیاسی مسائل کا حل صرف سیاسی مذاکرات میں ہے۔ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں آئیں بیٹھیں تمام ایشوز کو حل کریں۔ میں ذاتی طورپر خیبرپختوانخوا میں گورنر راج کا مخالف ہوں۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی میں قربتیں بڑھنا شروع ہو گئیں،بیک ڈور مذاکرات ہو نے کا انکشاف