اہم خبریں

روپے کی تاریخی بے قدری، ڈالر 262 روپے 60 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی (نیوزڈیسک)حکومتی اقدامات کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے لیے حکومت نے دو روز قبل ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔جمعرات کے روز کاروباری اوقات کار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 230 روپے 89 پیسے تھی لیکن ایک ہی دم میں ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔کاروباری اوقات کار کے اختتام پر انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 24 روپے 54 پیسے بڑھ کر 255 روپے 43 پیسے ہوگئی۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں جمعرات کے روز ڈالر 17 روپے اضافے کے بعد 260 روپے کا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں