پنجاب میں دھند کا راج ، موٹروے کئی مقامات سے بند،ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ، قومی شاہراہوں پربھی ٹریفک کی روانی متاثر ۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ ، لاہور ملتان موٹروے ایم 3 جڑانوالہ تک اور موٹروے ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے،موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے فیض تک بند کردی گئی ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیوار حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔دوسری طرف کراچی میں بھی سردی زوروں پرہے اور محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی شہر میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر قائد میں آج سے تیز ہوائیں چلنے اور ٹھنڈ میں اضافے کا امکان ہے۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel