اہم خبریں

صوبائی اسمبلی کا کوئی اختیار وفاقی حکومت کو نہیں دیاجائےگا،عوامی مفادات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،وزیراعلیٰ کی راکین کو یقین دہانی

کوئٹہ (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے کہا کہ اپوزیشن نے قرار داد پر اعتراض کرنے میں جلد بازی کی،ہم سب اسٹیک ہولڈرز کو مطمئن کریں گے،صوبائی اسمبلی کا کوئی اختیار وفاقی حکومت کو نہیں دیاجائےگا،عوام مفادات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،ہم کی کو خوش کرنے کے لیے نہیں بیٹھے۔پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پارلیمانی قائدین کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کےعزم کے ساتھ ساتھ ریکو ڈک معاہدے سے متعلق قرار داد پر اپوزیشن نے اپنا موقف پیش کیا۔ سیکریٹری معدنیات ،ایڈووکیٹ جنرل اور ایم ڈی بی ایم آر ایل نے اجلاس کوبریفنگ دی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے کہا کہ عدالتی ہدایت اور دیگر قانونی معاملات کے باعث اسمبلی اجلا س ایک دن قبل ہوا اپوزیشن نے قرار داد پر اعتراض کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے ، اس قرارداد پر بھی سب اسٹیک ہولڈرز کو مطمئن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد میں کسی بھی صوبائی ٹیکس کا استثنیٰ یا اسمبلی کا کوئی اختیار وفاقی حکومت کو نہیں دیا گیا، ہمارا مقصد بلوچستان اور یہاں کے عوام کے حقوق و مفادات کا تحفظ ہے، ہم کسی کو خوش یا ناراض کرنے کے لیے نہیں بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں