اہم خبریں

دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 15نومبر 2024ء تک زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔

عرس کی تقریبات 12 تا 18اپریل 2025ء دہلی ، بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق 200 پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 20 دسمبر 2024ء کو وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ہدایات درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں :فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی پالیسی پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا، جسٹس منصور علی شاہ

متعلقہ خبریں