اہم خبریں

عمران خان پر پنجاب میں کتنے مقدمات درج ؟ تفصیلات عدالت میں جمع کروادی گئیں

لاہور: پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر صوبے بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہیں۔ سرکاری وکیل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان پر پنجاب پولیس نے مجموعی طور پر 54 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، لاہور میں 21، راولپنڈی ڈویژن میں 19، اور شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔ اسی طرح فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ میں 1 مقدمہ درج ہے۔

یہ تفصیلات عمران خان پر درج مقدمات کی جانچ کے لیے ان کی بہن کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئیں۔ اس کیس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہرپی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد پولیس نے کیا کِیا ؟ جانیں

متعلقہ خبریں