اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنماء سابق وزیراعظم اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے کہاجن پر استعفوں کیلئے دباؤ ہے ان کے استعفے قبول نہیں کیے،جب تک میری تسلی نہ ہوجائے، کسی کو ڈی سیٹ نہیں کر سکتا،اگر چاہتے ہیں الیکشن صاف شفاف ہوں تو بہتر قانون سازی کرنا ہوگی،اگر میں بھی اسمبلی میں نہیں آؤں گا تو کس فورم پر ہم اکٹھے ہوں گے،جس طرح حکومت ضروری ہے، اسی طرح اپوزیشن بھی ضروری ہے۔اتوار کو مڈییا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے کہا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدد پوری کرنی چاہیے جب اسمبلیاں مدت پوری نہیں کرتیں تو جمہوری درخت جڑیں نہیں پکڑتا، ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ہمارے پاس پارلیمان کا فورم ہے، تمام مسائل کا حل پارلیمان کے اندر تلاش کیا جاسکتا ہے، باہر نہیں،ہمیں معیشت اور امن و امان کی صورتحال بتہر بنانے کے لیے ایسا نظام وضع کرنا ہوگا جس سے بہتری آئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان جتنی مضبوط ہوگی اتنا ہی ملک مضبوط ہوگا، عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر سے اپیل ہےبڑے مقصد کیلئے اکٹھے ہوں۔