اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس۔ حکومت کا آرمی ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ ،ذرائع
سروسز چیف کی مدت ملازمت 3سےبڑھاکر 5سال کرنے کی تجویز ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اراکین قومی اسمبلی کواعتماد میں لیا ۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردو بدل کا عندیہ ۔
وقت آگیا ہے اب کابینہ میں دیگر دوست بھی شامل ہوں۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 34کرنے کا فیصلہ۔ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سےبڑھا کر34کی جائے گی۔
ججز کی مجموعی تعداد 34 کرنے کے حوالے سے بل ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی بھی تعداد بڑھانے کی تجویز۔ سپریم کورٹ میں بینچز کے قیام سے متعلق بھی تجویز بل کا حصہ ہےآرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔آج پارلیمنٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل آ بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔
مزید پڑھیں :سٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ،شرح سود میں 2.5فیصد کمی کا اعلان