اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کرس ہپکنز کو نیوزی لینڈ کا وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ ہم دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔