اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی ۔محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کر دی گئی۔
اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا۔ نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، مراسلہ کے مطابق کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کیلئے اپلائی کر سکتا ہے۔
ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔
مزید پڑھیں :کراچی سے حیدرآباد ہوائی جہاز کی براستہ روڈ منتقلی کا معاملہ ، این او سی جاری